مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ مہمند ایجنسی میں وہابی دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں 3 ایف سی کے 3 اہلکار جاں بحق ہوگئے جبکہ جوابی کارروائی میں 5 وہابی دہشت گرد بھی مارے گئے ہیں۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مہمند ایجنسی کے علاقے شنکرائی میں پاک افغان سرحد کے قریب ایف سی اہلکار نئی سرحدی چوکی تعمیر کرنے میں مصروف تھے کہ افغان سرحد پار سے آنے والے وہابی دہشت گردوں نے ایف سی اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 اہلکار جاں بحق ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جوابی فائرنگ سے 5 وہابی دہشت گرد بھی مارے گئے جب کہ متعدد دہشت گرد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
پاکستان کے علاقہ مہمند ایجنسی میں وہابی دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں 3 ایف سی کے 3 اہلکار جاں بحق ہوگئے جبکہ جوابی کارروائی میں 5 وہابی دہشت گرد بھی مارے گئے ہیں۔
News ID 1877534
آپ کا تبصرہ